Lørenskog بلدیہ کے لئے انفیکشن کی روک تھام کے اقدامات - 12 نومبر سے قابلِ اطلاق

 

Lørenskog بلدیہ نے انفیکشن پر قابو پانے کے نئے اقدامات اپنائے ہیں ، جو 30 اکتوبر کو کیے گئے فیصلوں کے علاوہ ہیں۔ مندرجہ ذیل  اقدامات ہر اُس شخص  پر لاگو ہوتے ہیں جو Lørenskog بلدیہ میونسپلٹی میں رہتا ہے اور کام کرتا ہے۔

 

  •  تمام احاطے اور کاروبار  جو ثقافتی اور تفریحی سرگرمیوں کے لئے مخصوص ہیں،  بند کردئیے گئے ہیں۔ سوائے  لائبریری اور ایسی  جگہوں  کو  استثنیٰ حاصل ہے  جو 20 سال سے کم عمر کے بچے اور جوان افراد  کی سرگرمیوں  کے لئے مخصوص ہیں۔   اس کا مطلب یہ ہے کہ  جسمانی صحت کے مراکز ، سنیما اور کھیل کے میدان بند ہوں گے ۔ تیراکی کے ہال  بھی سرگرمیوں کے لئے بند ہوں گے۔
     
  • دکانوں ، شابنگ سینٹر اور دوسرے خریداری کے  مراکز کو یقینی بنانا ہوگا کہ احاطے میں کم سے کم دو میٹر کا فاصلہ برقرار رکھنے کے لئے گنجائش  سے زیادہ افراد موجود نہ ہوں ، اگر ضروری ہو تو  اس  پر عملدرامد کے لئے  حفاظتی عملہ  فراہم کریں۔
     
  •  شراب بیچنے کرنے پر پابندی ہے لہٰذا شراب کو پیش کرنا ترک کر دیں ۔ ریستوران یا بار شراب پیش کیے بغیر کھلے رہ سکتے ہیں۔
     
  •  احاطوں کے اندر  تمام تقریبات ممنوع ہیں درج ذیل کچھ  مثتثنیات   کے  علاوہ  :
  • جنازے  اور تدفین ( زیادہ  سے زیادہ 50 افراد شامل ہو سکتے ہیں جبکہ افراد کے مابین درمیانی فاصلہ ایک میٹر سے کم نہ ہو)
  •  بپتسمہ ، شادیوں اور دیگر رسومات  شائقین کے بغیر  منعقد کی جائیں گی۔

 

  • بالغوں کے لئے وسیع البنیاد کھیل بند۔ یہ  پابندی بالغوں کے لئے دیگر تفریحی سرگرمیوں جیسے گروہ کی صورت میں گانا گانے اور میوزک بجانے پر بھی لاگو ہوگی۔ ایلیٹ  کھیلوں کو  احاطہ کے اندر شائقین کے بغیر کھیلا جا سکتا ہے  ، اور  احاطہ سے باہر زیادہ سے زیادہ 200 شائقین  اکٹھے ہو سکتے ہیں ، بشرطیکہ اُن میں  ایک میٹر کا فاصلہ  برقرار رکھا جائے۔
     
  • بچوں اور نوجوانوں کے کھیلوں کو بچایا جائے گا  اور وہ تربیت کا بندوبست جاری رکھ سکتے ہیں ، لیکن  کھیلوں کے مقابلوں  اور میچوں میں حصہ نہیں لیا جا سکتا  ، یہاں تک کہ دوسری بلدیات میں بھی نہیں۔
     
  • ٹیکسیوں میں چہرے کا ماسک لازمی قرار دیا جائے گا۔
     
  • انفیکشن کی روک تھام کوسرخ  سطح  پر کالج اور بالغوں کے  تعلیمی اداروں میں متعارف کرایا جائے گا ، اور آنے والے ہفتوں میں سرخ سطح کو اپر سیکنڈری اسکولوں میں متعارف کروا دیا جائے گا۔

 

30 اکتوبر کو اپنائے گئے اقدامات اب بھی لاگو ہیںMunnbind - Klikk for stort bilde فاصلہ برقرار رکھیں ، چہرے کا ماسک پہنیں اور ملنے جُلنے والوں کو محدود کریں۔

  • پبلک ٹرانسپورٹ  کے ذریعے سفر کرتے وقت چہرے کے ماسک  کااستعمال لازم ہے۔

  • ملازمین  اور مہمانوں کے لئے ریستورانوں کے اندرہر حال میں چہرے کے ماسک کا استعمال لازم ہے اگر وہ میز پر نہیں بیٹھے ہیں۔
     
  • عوامی مقامات (بشمول دکانیں ، مذہبی اور فلسفیانہ گھر اور ثقافت ، کھیل اور تفریحی سرگرمیوں کے  احاطے) کے اندر چہرے کے ماسک  کا استعمال  لازم ہے ۔
     
  • جہاں عملی طور پر ممکن ہو گھر میں  دفتر کا انتظام کرنا لازم ہے۔
     
  • 10 سے زیادہ افراد کے ساتھ نجی محفلوں کا اہتمام کرنے یا اُن میں شرکت کی اجازت نہیں ہے۔
     
  • عوامی تقریبات منعقد کرنے کی اجازت نہیں ہےاگر
     
    •  200 افراد بیک وقت موجود ہوں اور تقریب باہر کھلی جگہ پر منعقد ہے

 

چہرے کے ماسک کو استعمال کرنے کی ذمہ داری سے چھوٹ

 

سال سے کم عمر بچوں کو چہرہ ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہے 12

اسی طرح ،  چہرے کا ماسک پہننے کی ذمہ داری صرف ان جگہوں پر  (بشمول دکانیں ، مذہبی اور فلسفیانہ گھر اور ثقافت ، کھیل اور تفریحی سرگرمیوں کے  احاطے) کےملازمین پر لاگو ہے  اگر وہ ایک میٹر کا فاصلہ نہیں رکھ سکتے ہیں۔ جب انفیکشن  کی روک تھام کے اقدامات نافذ کردیئے جاتے ہیں ، جیسا کہ  شیلڈ اور تقسیم کرنے والی دیواریں، یا زائرین کے لئے فاصلہ  مناسب  ہے تو ، ملازمین کو ماسک پہننے  کی ضرورت نہیں۔