کورونا ٹیسٹ

Person får stukket pinne i munnen under en koronatest - Klikk for stort bildeایک کرونا ٹیسٹ ایسے لیا جاتا ہے Lørenskog kommune  اگر آپ کرونا ٹیسٹنگ کے لئے وقت لینا چاہتے ہیں، تو یہ آپ  ڈیجیٹل طور پر کر سکتے ہیں. ڈیجیٹل طور پر وقت لینے کیلیے آپکی رہائش کا اندراج لورینسکوگ میں ہونا چاہیے، اور آپکے پاس Bankid یا Bankid موبائل پر ہونی چاہیے۔

ہم ترغیب دیتے ہیں کہ جو لوگ ڈیجیٹل طور پر وقت لے سکتے ہیں وہ لیں۔ آپ اپنے لیے، اپنے بچوں کے لیے، یا کسی دوسرے کے لیے وقت لے سکتے ہیں۔  یہ بیحد ضروری ہے کہ جنکے لیے آپ وقت لے رہے ہیں، انکی مکمل تاریخ پیدائش( 11ہندسے) یا D نمبر آپکے پاس موجود ہو۔

یہاں آپ ڈیجیٹل بکنگ کی سہولت دیکھ سکتے ہیں.

اگر آپکے پاس BankID نہیں ہے یا آپکی رہائش لورینسکوگ  میں نہیں ہے تو آپ کورونا فون 22504967  پہ کال کر کے وقت لے سکتے ہیں۔ 
رابطی اوقات کار پیر تا ہفتہ1500 - 0830 اور بروز اتوار  1400 - 1000  بجے تک ہے۔

آن لائن وقت لینے کی صورت میں آپکو کورونا فون پر کال کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

اگر آپکو خدشہ ہے کہ آپ کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں تو آپکو لازمی ٹیسٹ کروا لینا چاہیے۔ جس کو بھی نظام تنفس میں انفیکشن کی ظاہری علامات ہیں انہیں کورونا کا ٹیسٹ کروا لینا چاہیے۔ 

لورینسکوگ میں ٹیسٹ سینٹر29 Løkenåsveien میں واقع ہے سکورر چرچ کے قریب. اگر آپ کے پاس ٹیسٹ سینٹر تک کا سفر کرنے کی سہولت نہیں ہے تو آپ یہ درخواست کر سکتے ہیں کہ ہم آپ کے گھر آ کر آپکا ٹیسٹ کر لیں۔


انفیکشن ٹریسینگ

اگر اس بات کا امکان ہو کہ آپ کورونا وائرس کی بیماری سے متاثر ہو گئے ہیں تو لورینسکوگ میں انفیکشن ٹریسنگ ٹیم آپ سے رجوع کر سکتی ہے۔  وہ اس نمبر سے کال کرتے ہیں 40 40 98 38   ۔ اگر آپ اس فون نمبر سے فون نہ اٹھا پائے ہوں تو ہمیں جلد از جلد واپس فون کریں! یہ بہت اہم ہے کہ ہم جن افراد کو فون کر رہیں ہیں ان سے ہمارا رابطہ ہو سکے.