لورینسکوگ میونسپلٹی میں کورونا انفیکشن کے بارے میں معلومات

لورینسکوگ کے عزیز رہائشی
لورینسکوگ بلدیہ نے کورونا ویکسین لگانا شروع کر دی ہے. کورونا ایک متعدی بیماری ہے اور قومی صحت کے حکام تجویز کرتے ہیں کہ جتنے زیادہ ممکن ہو سکے اتنے زیادہ افراد ویکسین لگوا لیں. ویکسین لگانے کی صورت میں آپ بیمار ہونے سے بچتے ہیں. ویکسین مفت اور رضاکارانہ عمل ہے.

ہمیں پبلک ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ سے ہفتہ وار کورونا ویکسین بھیجی جاتی ہے۔  

قومی محکمہ صحت نے بلدیہ کو ایک ترجیحی ترتیب دی  ہے جس کے ذریعہ شہریوں کو ویکسین دی جائے گی۔  لورینسکوگ کی بلدیہ مندرجہ ذیل ترتیب کی پیروی کرتی ہے.

1

نرسنگ ہومز کے رہائشی + صحت کے عملے کے منتخب شدہ گروپ 

2

85 سال اور اس سے زیادہ عمر والے

3

عمر 75—84 سال

4

عمر 65—74 سال. زیادہ رسک میں کچھ لوگ 18—64 سال

5

عمر 55—64 سال درپردہ بیماری / حالت کے ساتھ

6

عمر 45—54 درپردہ بیماری/حالت کے ساتھ

7

عمر 18—44 سال درپردہ بیماری/حالت کے ساتھ

8

عمر 55—64 سال

9

عمر 45—54 سال

 

 

اس وقت ہم ویکسین کر رہے ہیں: عمر 18—44 سال درپردہ بیماری/حالت کے ساتھ

صحت کے حکام تجویز نہیں کرتے کہ 16 سال سے کم عمر کے بچوں کو ویکسین دی جائے. تیار کردہ ویکسین 18 سال سے کم عمر کے بچوں پر آزمائی  نہیں گئی ہے۔ یہ بہت کم ہوتا ہے کہ بچے کورونا کی وجہ سے سنگین بیمار ہو جاتے ہوں.

ویکسینیشن کے لئے اوقات
جیسے جیسے مختلف گروپوں کی باری آئے گی ہم ویسے ویسے شہریوں سے رابطہ کریں گے۔ اگر آپ لورینسکوگ میں ایک ایڈریس کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں، تو ہم آپ سے رابطہ کریں گے جب آپ کی باری آئے گی. آپ اپنے رجسٹرڈ فون نمبر پر ایک ایس ایم ایس وصول کریں گے. ایس ایم ایس میں لنک پر کلک کریں اور ویکسین کے لئے ٹائم بُک کر لیں. اگر آپ ٹائم بُک کرنے کے حوالے سے مدد چاہتے ہیں تو، فون کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں 67 49 50 37 (عام دنوں  میں (10:00 – 14:00)

اگر آپ لورینسکوگ میں نہیں رہتے ہیں تو، آپ اس ویب سائٹ پر ویکسین قطار میں اپنے آپ کو رجسٹر کر سکتے ہیں.  پھر آپ نے انتخاب کرنا ہے: بلدیہ کے عارضی رہائشی. آپ اس صفحے پر ویکسین قطار میں خاندان کے ارکان کو بھی رجسٹر کر سکتے ہیں۔
 

ویکسین ٹائم کے لئے
مقررہ ٹائم سے پانچ منٹ پہلے ویکسین سینٹر پر پہنچیں. منہ کا ماسک پہن رکھیں اور استقبالیہ علاقے کی میز پر رجوع کریں۔ ایسی چیز پہننا جو آپ کے اوپری بازو تک پہنچنا آسان بناتی ہے۔ اگر آپ کو سانس کی علامات ہیں یا تھوڑا بیمار محسوس کرتے ہیں تو،  اپنے ٹائم کو ملتوی کر دیں، یہاں تک کہ اگر علامات ہلکی ہی کیوں نہ ہوں. نیا ٹئم بُک کرنے کے لیے ویکسین فون 67 49 50 37 پر کال کریں.
 

مجھے ویکسین کہاں لگوانا چاہئے؟
لورینسکوگ بلدیہ میٹرو سینٹر کی دوسری منزل پر ایک علیحدہ ویکسین مرکز قائم کیا ہے Lørenskog husکے پیچھے واقع میٹرو کا حصہ (جو پہلے Maxi  کی بلڈنگ ہو کرتی تھی ). ویکسین کا مرکز اس کمرے میں واقع ہے جہاں  پہلے جی اسپورٹ تھا۔
 ایڈریس َ
Kulturhusgata 2
 

میں وہاں کیسے جا پہنچ سکتا ہوں؟
اگر آپ پارکنگ نیچے تہ خانے میں پارک کرتے ہیں تو، سائن بورڈ جہاں Metro storhandel لکھا ہے، اس طرف سے جاناہے۔ آپ تین گھنٹے کے لئے مفت پارک کر سکتے ہیں. سینٹر کے دروازے کے باہر صرف مختصر وقت کے لئے روکناممکن ہے. قریب ترین بس سٹاپ Knatten ہے۔ سینٹر کے اندر ایک لفٹ ہے۔
 

کیا آپ کو ایک مترجم کی ضرورت ہے؟
ویکسینیشن کے دوران آپ کو ایک مترجم کا حق ہے. مترجم مفت ہے۔ اگر آپ کو ایک مترجم کی ضرورت ہے تو ہمیں بتائیں کہ جب آپ ہمیں koronavaksine@lorenskog.kommune.no پر ای میل کرکے ٹائم بُک کرتے ہیں یا 67 49 50 37 پر کال کرتے ہیں (ہفتے کے دن 10:00 —1400) دونوں مترجم اور صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والے رازداری کے پابند ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ آپ کی صحت کے بارے میں معلومات کو خفیہ رکھیں گے۔
 

کورونا ویکسین کی معلومات
ویب سائٹ www.lorenskog.kommune.no/koronavaksine پر آپ Lørenskog میں کرونا کے خلاف ویکسین سے متعلق تمام معلومات حاصل کر سکتے ہیں. یہاں آپ کو اس بات کا بھی جائزہ مل جائے گا کہ کونسا گروپ اب ویکسین کیا جا رہا ہے. 
 

کیا ویکسین محفوظ ہے؟
مختلف کورونا ویکسین منظور ہونے سے پہلے ایک وسیع ٹیسٹ پروگرام  سے گزرتی ہیں۔ کورونا ویکسین سے کوئی سنگین ضمنی اثرات کا پتہ نہیں لگایا گیا ہے. اس میں کوئی خطرناک مادہ نہیں ہے اور تمام مذاہب کے لئے منظور شدہ ہے.

ہمیں امید ہے کہ معلومات مفید تھی. اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہے تو رابطہ کریں. ویکسین لگوانے  کے لئے خوش آمدید.

 

منجانب

لورینسکوگ بلدیہ